غیر منظور شدہ میڈیکل ڈپلومہ کی رجسٹریشن پر کارروائی نہ ہو سکی

غیر منظور شدہ میڈیکل ڈپلومہ کی رجسٹریشن پر کارروائی نہ ہو سکی

اسلام آباد(ایس ایم زمان)پی ایم ڈی سی نے تحلیل شدہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے غیر منظور شدہ آن لائن پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ڈپلومہ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے باوجود معاملہ میں ملوث کسی افسر یا ملازم کیخلاف کارروائی نہیں کی۔۔۔

 بلکہ ڈپلومہ رجسٹر کرنے میں ملوث خاتون افسر کو ترقی دیکر ڈپٹی رجسٹرار بنا دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے تحقیقات کے بعد اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر کا برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی سے لیاگیا آن لائن پوسٹ گریجو یٹ پریکٹیکل ڈرماٹالوجسٹ ڈپلومہ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے احکامات د ئیے تاہم اس نے ڈپلومہ رجسٹر کرنیوالے افسران وملازمین کوتحقیقات میں نہ صرف بری کردیا بلکہ ایک افسر کوترقی بھی دیدی ۔ تحقیقاتی کمیٹیوں نے مذکورہ ڈپلومہ کی رجسٹریشن منسوخ کر نیکی سفارش کی جسکے بعد پی ایم ڈی سی نے مذکورہ ڈپلومہ منسوخ کردیا لیکن کسی افسر وملازم کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ موقف لینے کیلئے صدر پی ایم ڈی سی سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں