اوپن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے پر سیمینار
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے گزشتہ روز ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں فائربریگیڈ نے آگ بجھانے اور زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کرانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ کو قدرتی آفات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر، ریسکیو کے طریقے سمجھانا تھا۔ تقریب کے دوران شہر ساز اور اوپن یونیورسٹی کے مابین قدرتی آفات سے بچاؤ کی آگاہی مہم چلانے کیلئے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔