سی ڈی اے نے میرج گرانٹ دو لاکھ روپے کر دی

سی ڈی اے نے میرج گرانٹ  دو لاکھ روپے کر دی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سی ڈی اے مزدور یونین نے سٹاف ویلفیئر فنڈ سے ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی بچیوں کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کروا دی۔۔۔

 وہ ملازم جس کی دو یا دو سے زائد بیٹیاں ہیں انکی دو بیٹیوں کو یہ میرج گرانٹ ملے گی۔ بیوہ کو ملنے والے سٹاف ویلفیئر فنڈ کو تیس ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے اور سکیل نمبر 1سے سکیل نمبر 5تک کے وہ ملازمین جن کے بچوں نے سالانہ امتحانات میں 80فی صد سے زائد نمبرز حاصل کیے ہیں ان کے سکالرشپ کو 40,000روپے کروا دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں