فکس ٹیکس ختم، شرح سود کم کی جائے، صدر مردان سمال ٹریڈرز
مردان(خورشید وہاب سے)مہنگائی، بیروزگاری، گیس، بجلی لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نے قوم کا جینا حرام کر دیا ہے۔
برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں کو بجلی اور گیس بلاتعطل فراہم کی جائے، حکومت زراعت کی ترقی کیلئے پالیسی بنائے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا، سب مل کر اپنے مسائل و مشکلات کا حل تلاش کریں۔ حکومت سونے کے ریٹ مستحکم کرے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے تاجر برادری کا کاروبار ٹھپ ہو گیا، فکس ٹیکس سراسر ناانصافی، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے، ہمیں تاجر دوست سکیم کے نام پر دھوکا نہ دیا جائے، شرح سود، مہنگائی میں کمی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تاج محمد صدر سمال چیمبر آف کامرس و سمال انڈسٹری و ایگزیکٹو ممبر ایف پی سی سی آئی نے دنیا کو انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا مشتاق شمعوزئی سینئر نائب صدر، محمد طارق نائب صدر چیمبر کی ترقی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرینگے۔ انہوں نے کہا حکومت سستی توانائی کی بروقت فراہمی یقینی بنائے، ہمارا صوبہ قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے ان سے استفادہ کی ضرورت ہے۔