پاکستان خدمت خلق لیگ جامع معاشرے کی تعمیر پر یقین رکھتی، بیرسٹر محمود خان

پاکستان خدمت خلق لیگ جامع معاشرے کی تعمیر پر یقین رکھتی، بیرسٹر محمود خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)نئی سیاسی جماعت پاکستان خدمت خلق لیگ کے بانی بیرسٹر محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت کے قیام کا مقصد ملک کے فرسودہ نظام کی جگہ نئے تقاضوں اور عوامی توقعات پر مبنی جدید نظام کا نفاذ ہے۔۔۔

 تاکہ عوامی مشکلات کو کم اور ملکی حالات کو بہتر بنایا جاسکے اور حقیقی اور عملی آزادی لائی جاسکے۔ پاکستان خدمت خلق لیگ جامع معاشرے کی تعمیر پر یقین رکھتی ہے جہاں تمام شہریوں کو یکساں قانونی حقوق حاصل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری قاضی محمد عظیم مجددی، فنانس سیکرٹری عنایت علی و دیگر کے ہمراہ پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں