سٹریٹ چلڈرن کی تعداد میں اضافہ تشویشناک، اعجاز حسین شاہ

سٹریٹ چلڈرن کی تعداد میں اضافہ تشویشناک، اعجاز حسین شاہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈبلیو ایل ایف کے سفیر اور سینٹرل پنجاب نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر سید اعجاز حسین شاہ نے۔۔۔

 پنجاب بھر کے خواندگی مراکز بالخصوص محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم (این ایف بی ای) کے تحت اساتذہ کو درپیش موجودہ چیلنجز اور سٹریٹ چلڈرن کی تعداد میں اضافہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا سٹریٹ چلڈرن ضروری شناخت کی کمی کی وجہ سے سکولوں میں داخل نہیں ہوتے، جیسے نادرا کی طرف سے جاری کردہ فارم ب وغیرہ، محکمہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کے پاس مناسب اندراج کیلئے یہ دستاویز ہونی چاہئیں لیکن خواندگی کے سکولوں میں پڑھنے والے بہت سے بچوں کے پاس ابھی تک یہ دستاویز بھی نہیں ہے۔ اس مسئلے کے حل کیلئے پنجاب حکومت کو سنجیدہ اور فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں ورنہ سٹریٹ چلڈرن کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا جس سے معاشرتی چیلنجز میں اضافہ ہوگا اور خواندگی کے اہداف کا حصول مشکل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں