پاکستان سنگل ونڈو اور فِن ٹیک ٹرانسفارمیشن سروسز میں تعاون کا معاہدہ

پاکستان سنگل ونڈو اور فِن ٹیک ٹرانسفارمیشن سروسز میں تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان سنگل ونڈو اور فِن ٹیک ٹرانسفارمیشن سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔۔۔

 جس کے تحت پاکستان کے کمرشل بینکوں کو درآمدات اور برآمدات کی قیمتوں کی تصدیق کیلئے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ ڈیجیٹل حل کمرشل بینکوں کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا تاکہ وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تجارتی بنیادوں پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قواعد پر بہتر عمل کر سکیں۔ اس کے ذریعے بینک جدید ڈیٹا اینالٹکس سے فائدہ اٹھا کر قیمتوں کا درست جائزہ لے سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں