ناقص معیار پر این او سی واپس لیا جائیگا، چیئرمین ایچ ای سی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ انڈر گریجویٹ پالیسی پر مفصل کام کیا ہے، ایم فل اور پی ایچ ڈی پالیسی پر بھی نظرثانی کی ہے۔
تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کے بعد جامعات کے الحاق پر پابندی عائد کی ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا جامعات کے فزیکل وزٹ ختم کر دیئے ہیں، معیار کی خلاف ورزی پر این او سی واپس لے لیا جائے گا، جامعات کے غیر معیاری پروگرام بند کر دیں گے، سخت معیار طے کرینگے تا کہ کوالٹی بہتر ہوسکے، ایچ ای سی صوبائی یونیورسٹیوں میں مداخلت نہیں کریگا، صوبائی جامعات کو صوبے فنڈنگ کریں گے۔