کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، سلمیٰ بٹ
مری(نمائندہ دنیا)رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول پنجاب سلمیٰ بٹ نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اجلاس کی صدارت کی۔
سلمی بٹ کو مری میں پرائس کنٹرول میکنزم کے حوا لے سے بریفنگ دی گئی۔ سلمیٰ بٹ نے کہا کہ کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پرائس کنٹرول کیلئے انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔