مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن کروائے گئے، مشال ملک
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں فوج اور ایجنسیوں کے ذریعے فراڈ الیکشن کروائے گئے۔
بھارت غیر قانونی اقدامات واپس لے، تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں، 1.5 ملین کشمیری آبادی کو دس لاکھ بھارتی فوج کے سپرد کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر بار عہدیداران اور وکلا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مشال ملک نے کہا پچاس لاکھ انڈین گھوسٹ ووٹرز نے ووٹ ڈالے، کشمیری عوام نے اس الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں لی، ’’را‘‘ بین الاقوامی کمیونٹی کو کشمیر میں فنڈڈ ٹور کرواتی ہے، انڈیا نے جو غیر قانونی اقدامات کیے انہیں واپس لے، تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے، تقریب کے اختتام پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے مشال ملک کو شیلڈ دی گئی۔