طلبہ کو ڈینگی وائرس بارے آگاہی دی جائے،کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع جہلم کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے مختلف سرکاری اداروں کے دفاتر کا معائنہ کیا۔
انہوں نے محکمہ صحت کے دفاتر کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے ادویات کے ریکارڈ اور دستیاب سٹاک کا جائزہ لیا۔ بعدازاں انہوں نے محکمہ تعلیم کے دفاتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے، ڈی سی دفتر جہلم میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈویژنل کوآرڈینیشن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئر عامر خٹک نے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب پروگرام اور اینٹی ڈینگی اقدامات پر بریفنگ لی اور عوامی سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔