کنونشن سینٹر کی فنشنگ جلد مکمل کی جائے،چیئرمین سی ڈی اے

کنونشن سینٹر کی فنشنگ جلد مکمل کی جائے،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات گئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے اب تک کے مکمل ہونے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جناح کنونشن سینٹر کی صفائی و ستھرائی اور فنشنگ جلد از جلد مکمل کی جائے، انہوں نے جدید کانفرنسنگ سسٹمز، لائٹنگ، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور ساؤنڈ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ بعدازاں چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی چوک اور شاہراہِ دستور کا بھی دورہ کیا ۔انہیں بتایا گیا شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ڈیجیٹل بینرز اور SMDسکرینز بھی نصب کی جا رہی ہیں اور اہم شاہراہوں اور سڑکوں کی مرمت، کرب سٹونز کو نصب کرنے سمیت لائننگ کا کام بھی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں