ذہنی امراض کے پھیلاؤ کو روکنا وقت کی ضرورت، یوسف گیلانی

ذہنی امراض کے پھیلاؤ کو روکنا وقت کی ضرورت، یوسف گیلانی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ذہنی صحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی امراض کے پھیلاؤ کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔

 صحت مند ذہن ہی انسان کو سوچنے، سمجھنے اور تخلیق کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں قریباً ایک ارب سے زیادہ لوگ ذہنی امراض کا شکار ہیں، فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے فلسطینی بہن بھائی مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سفاکیت اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے کشمیری بہن بھائیوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہمارا مشن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں