مطالعاتی دورہ پر آنیوالے طلبہ کی بس حادثہ کا شکار ، 1جاںبحق ،7زخمی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سیالکوٹ سے آنیوالی سکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں ایک طالبعلم جاںبحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا۔ تمام ز خمی پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر د یئے گئے ، طلبا کی سیالکوٹ واپسی کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیا گیا ، ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ سکول انتظامیہ اور سیالکوٹ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔