جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر سابق شوہر کیخلاف مقد مہ درج
راولپنڈی (خبر نگار) جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے سا بق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پیرودہائی پولیس کو (ر)بی بی نے بتایا کہ سابق شوہرجاویداقبال نامعلوم اشخاص کے ساتھ آیا اور میرے گھر کے دروازے توڑکر لے گیااور مجھے فحش گالیاں اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔