شراب فروشی ، غیر قانونی اسلحہ کیخلاف ایکشن ،12ملزم گرفتار

  شراب فروشی ، غیر قانونی اسلحہ کیخلاف ایکشن ،12ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 75لٹر شراب اور تین پستول برآمد کرلیے۔

 تھانہ ریس کورس پولیس نے یعقوب سے 5 ، گوجر خان پولیس نے شمیم عباس سے 10، معراج سے 10، جواد علی سے 10، راشد سے 10 ، شاہد رحمن سے 10 ، کہوٹہ پولیس نے فیصل سے 10، کلرسیداں پولیس نے غلام ربانی سے 5 اور واجد سے 5 لٹر شراب برآمد کی ۔ تھانہ آراے بازار پولیس نے دانش سے پستول، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زبیر سے پستول، گوجر خان پولیس نے زین العابدین سے بھی ایک پستول برآمد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں