انسداد ڈینگی1:ہزار رضا کار طلبہ نے آگاہی مہم شروع کر دی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد ممبر پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر کالجز کی قیادت میں سرکاری و نجی کالجوں کے۔۔۔
ایک ہزار کے قریب رضا کار طلبا و طالبات میدان میں آگئے جنہوں نے گلی محلوں میں آگاہی مہم شروع کردی۔ گزشتہ روز گورنمنٹ وقار النساپوسٹ گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ سیٹلا ئٹ ٹاؤن کالج فار بوائز میں رضا کارطلباوطالبات میں کارڈ تقسیم کرنے کی خصوصی تقریبات ہوئیں۔ وقار النساکالج میں منعقدہ تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ اور محسن ایوب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمدستی، ڈپٹی ڈائریکٹر امجد اقبال و دیگر نے شر کت کی ۔ اس موقع پر طالبات کو محکمہ صحت کی جانب سے ٹریننگ دی گئی ۔ سیٹلا ئٹ ٹاؤن کالج میں منعقدہ تقریب میں طلبا کو گائیڈ لائن دینے کے علاوہ انکی خصوصی تربیت بھی کی گئی ، اس تقریب میں ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، ممبران پنجاب اسمبلی آمنہ حسن شیخ، محسن ایوب، شازیہ رضوان، اسما عباسی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔