اٹک خورد پولیس کا چھاپہ، 10 جواری گرفتار
حضرو (نمائندہ دنیا) اٹک خورد پولیس نے چھاپہ ما ر کر دس جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے موبائل فونز، 6 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کر لیے۔
ملزموں میں زاہد علی، عبداللہ، مجاہد خان، قدیم خان، ظفر شاہ، عاطف، شکیل، بشیر، خالد اور عالم زیب شامل ہیں۔ قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔