ایس سی او اجلاس، شہری ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، سی ٹی او
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس سے قبل پلان کے مطابق روٹ لگائے جائیں گے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں جبکہ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ان ایام میں اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔