فوارہ چوک تا لیاقت باغ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک

فوارہ چوک تا لیاقت باغ ڈینگی  کے حوالے سے آگاہی واک

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)فوکل پرسن ڈینگی سینیٹر ناصر بٹ کی قیادت میں فوارہ چوک سے لیاقت باغ تک ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف، افسران و عملہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈینگی آگاہی بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز آویزاں کیے گئے تھے جبکہ شہر یوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی اور روک تھام کے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی درخواست کی کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں