دیہات میں بھی صحت کی سہولیات یقینی بنا ئینگے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ کا اجلاس گزشتہ روز جموں و کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا دور دراز علاقوں اور دیہات کی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ٹی ایچ کیو، بی ایچ یو اور آر ایچ سی سینٹرز کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور وہاں پر ڈاکٹرز سمیت میڈیکل سٹاف کو ترجیحی بنیادوں پر تعینات کیا جائے۔ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی پر کسی قسم کا کوئی سمجھو تا نہیں کرینگے۔ انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف بلا تا خیر کارروائی کریں۔