راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4ملزم گرفتار، 3کلو سے زائد چرس برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 4ملزمان کو گرفتار کر کے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
دھمیال پولیس نے کاشف سے 1کلو 340گرام، وارث خان پولیس نے نعمان سے 650گرام، راشد سے 540گرام، روات پولیس نے ارشد سے 550گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔