شادی کی تقریب میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

شادی کی تقریب میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ویسٹریج کے علاقہ چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

 17سالہ محمد راعیش دوست کی شادی پر فائرنگ کیلئے پستول لیکر گیا تھا، پستول نکالنے کے دوران ٹانگ پر اتفاقیہ گولی لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے پر وہ جاں بحق ہو گیا، واقعہ چوہڑ چوک کے قریب محلہ زمینداراں میں پیش آیا، پولیس نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں