کار لفٹرز کی پولیس پر فائرنگ، 1ملزم زخمی حالت میں گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) صدر واہ کے علاقہ میں کار لفٹرز کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ایک کار لفٹر کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ حضرو اٹک کے علاقہ سے چرائی گئی کار برآمد کر لی گئی۔
فائرنگ کے دوران ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ ملزمان تھانہ حضرو کے علاقہ سے کار چوری کر کے فرار ہو رہے تھے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی کار لفٹر کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔