گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 430سے زائد افسر و جوان مامور
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے۔۔
راولپنڈی پولیس کے 430سے زائد افسران و جوانوں نے ڈیوٹی انجام دی جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں نے گشت کیا، گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ کی گئی اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔