پی ایچ اے نے گرین بیلٹس پر پودے لگانے کی مہم شروع کر دی

پی ایچ اے نے گرین بیلٹس پر پودے لگانے کی مہم شروع کر دی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیراہتمام راول روڈ اور اولڈ ایئرپورٹ روڈ و دیگر مقامات کی گرین بیلٹس پر موسم سرما کی پودوں کی کاشت اور دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

 ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پر ایک طرف انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے لاروا تلف کرنے کی سرگرمیاں جاری ہیں تو دوسری طرف گرین بیلٹس اور پارکس میں موسم سرما کے پودوں کی کاشت کا کام بھی جاری ہے، اس حوالے سے پی ایچ اے سٹاف اور پی ایچ اے کی گاڑیوں نے خصوصی مہم میں شرکت کی۔ گرین بیلٹس کی صفائی اور دیکھ بھال کے حوالے سے گھاس کی کٹائی اور پودوں کی کیاریوں کی تزئین و آرائش کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں