خواتین کو با اختیار بنانا بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا،سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد (آن لائن) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی بی شہید کے نام سے شروع کیا گیا۔ بے نظیر بھٹو شہید پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانا چا ہتی تھیں۔۔
یہ ان کا ویژن تھا۔ ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس پروگرا م کے نام کو تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ واقع آبادی وزیر خاں سٹی صدر رانا نعیم دستگیر خاں کی زیر صدارت پارٹی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔