3روپے یونٹ بجلی، 2ہزار کا من آ ٹا کہاں ملتا ،وزیر اعظم آزادکشمیر

3روپے یونٹ بجلی، 2ہزار کا من آ ٹا کہاں ملتا ،وزیر اعظم آزادکشمیر

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر چو دھری انوارالحق نے کہا ہے کہ نظریاتی اساس کا موازنہ ڈویلپمنٹ سے نہیں کیاجا سکتا۔

 اللہ کا کرم ہے کہ آج آزادکشمیر میں جو تعمیر وترقی ہے 1947 میں اسکا تصور بھی نہیں تھا۔ تین روپے یونٹ بجلی اور دوہزار فی من آٹا کہاںملتا ہے ، کیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ میسر ہے ؟ جو انسانی حقوق ہمیں میسر ہیں وہ کیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حاصل ہیں؟۔ جہاد کا نام لیتے اگر معذرت خواہانہ رویہ اپنائیں گے تو شاید دنیا میں کوئی ہماری داستان بھی سننے والا نہ ہو۔ جما عت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے زیر اہتمام منعقدہ کل جماعتی فلسطین و کشمیر یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بیس کیمپ تحریک آزادی کشمیر کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا، اگر انتشار کے مقابلے میں آوازیں بلند نہیں ہونگی تو ہم سب مجرم ہیں۔ مشرکین کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی وسائل تحریک آزادی کشمیر کے لیے حاضر ہیں ۔ ڈاکٹرمحمدمشتاق نے کانفرنس کی صدارت کی،کانفرنس میں سردار عتیق احمد خان، سردار محمد یعقوب خان، سردار تنویرالیاس خان, شاہ غلام قادر, چودھری یاسین، سردارحسن ابراہیم, مولانا سعید یوسف مولانا امتیاز صدیقی،عبد الرشید ترابی ,سرداراعجاز افضل و دیگر نے شرکت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں