اصلاحات، نجی سکولز کے 5701طلبہ سرکاری اداروں میں داخل
اسلام آباد (ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے ایجوکیشن ریفارمز کے باعث رواں سیشن کے دوران ساڑھے پانچ ہزار سے زائد طلبا و طالبات پرائیویٹ تعلیمی ادارے چھوڑ کر وفاقی نظامت تعلیمات کے 39 سرکاری ماڈل تعلیمی اداروں میں انرول ہو گئے ہیں۔۔۔
وزارت تعلیم کے حکام کے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی ای کے 39تعلیمی اداروں میں داخلہ ریفارمز پر اعتماد کا اظہار ہے ، دنیا کو دستیاب وزارت تعلیم کی جاری کردہ فہرست کے مطابق نجی تعلیمی اداروں سے مجموعی طور پر 5701بچے بچیاں داخلہ ختم کروا کر سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل ہو ئے ہیں۔ سب سے زیادہ بچے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں انرول ہوئے ہیں جن کی تعداد 653 ہے ، اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں 346 طالبات، آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو میں 225، آئی ایم سی جی (پوسٹ گریجویٹ کالج) ایف سکس ٹو میں 325، آئی ایم سی بی میرا بیگوال میں 136، آئی ایم سی جی بہارہ کہو میں 400،آئی ایم سی جی ایف ٹین ٹو میں 220 ، آئی ایم سی جی ایف ٹین تھری میں 250، آئی ایم سی بی جی تھرٹین ٹو میں ایک سو انتیس، آئی ایم سی بی ،جی ففٹین میں ایک سو پچاس، آئی ایم سی جی جی فورٹین فور میں ایک سو ستر، آئی ایم سی جی جی تھرٹین ون میں ایک سو ستائیس، آئی ایم سی بی آئی ایٹ تھری میں ایک سو چورانوے ، آئی ایم سی بی سہالہ میں پانچ سو چون طلبا نے داخلہ لیا ۔