ایس سی او کا نفرنس اقتصادی ترقی کیلئے اہم ، صدر آ ئی سی سی آ ئی

 ایس سی او کا نفرنس اقتصادی ترقی کیلئے اہم ، صدر آ ئی سی سی آ ئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس علاقائی استحکام، خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔۔۔

 اس دوران طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں میں اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوگی جس سے رکن ممالک کے لیے نئے مواقع اور شراکت داری سامنے آئے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ کانفرنس ایک متوازن عالمی طاقت کو متحرک کر سکتی ہے جس سے پورے خطے میں سماجی و اقتصادی اثر و رسوخ میں اضافہ ہو گا۔ یہ بات صدر آ ئی سی سی آ ئی ناصر قریشی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایسے اقدامات پر غور کرے جن سے مقامی کاروباروں پر پڑنے والے معاشی اثرات کو کم کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں