مری :دوران برفباری غفلت برداشت نہیں کرینگے ،اے ڈی سی آر

  مری :دوران برفباری غفلت برداشت نہیں کرینگے ،اے ڈی سی آر

مری ( نمائندہ دنیا) مری میں آمدہ برفباری کے سیزن کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں جائے گی۔ تمام ادارے ایک ہفتہ میں اپنی اپنی تیاریاں مکمل کر کے آئندہ اجلاس میں مکمل بریفنگ دیں۔

ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اجلاس میں محکموں کی جانب سے پیش کی جانے والی نامکمل بریفنگ کو مسترد کر دیا اور کہا مری میں ماضی کی طرح قائم 13 سنو کیمپس میں تمام متعلقہ محکموں کی مشینری اور افرادی قوت کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی روسٹر بھی تیار کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں