راولپنڈی : لڑائی جھگڑوں میں 4افراد زخمی
راولپنڈی (خبر نگار)لڑائی جھگڑوں میں چار افراد زخمی ہو گئے ، تھانہ سٹی کی حدود میں احتشام کو مون نے چاقو کا وار کر کے زخمی کر دیا۔
رتہ امرال کی حدود میں شرجیل کو منگا مسیح، عدنان مسیح، ناصر مسیح وغیرہ نے چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا، بنی کی حدود میں عدنان کو نامعلوم شخص نے چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا، ائیر پورٹ کی حدود میں عبد الکبیر کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔