ادویہ برآمدات:اسلام آباد،پشاور کسٹم سٹیشن سنگل ونڈوپرمنتقل

ادویہ برآمدات:اسلام آباد،پشاور کسٹم سٹیشن سنگل ونڈوپرمنتقل

اسلام آباد(ایس ایم زمان)ڈریپ نے اسلام آباد اور پشاور کے کسٹم سٹیشن کو ادویات برآمدات و درآمدات کے لائسنس اور کلیئرنس کیلئے پاکستان سنگل ونڈو نظام پرمنتقل کر دیا ہے۔۔۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی احکامات کے مطابق دوسرے فیز پرعمل کرتے ہوئے اسلام آباد و پشاورکے کسٹم سٹیشن پر ادویات درآمدات لائسنس ،الیکٹرانک کلیئرنس لائسنس ،ڈرگ سیلز لائسنس ،ڈر گ مینوفیکچرنگ لائسنس ،امپورٹ پرمٹ کو پاکستان سنگل ونڈو نظام پرمنتقل کیاگیاہے ،پہلے مرحلے میں کراچی ائرپورٹ اور بندرگاہ پر کمرشل فروخت کے لئے منگوائی جانے والی ادویات کاخام ،تیار ادویات کی درآمدات وبرآمدات کی کلیئرنس اورمنظوری کو پاکستان سنگل ونڈو نظام سے منسلک کیاگیاتھا،ڈریپ کے مطابق فارماسیو ٹیکل مینوفیکچرز ، فارماسیوٹیکل کمپنیاں، فرنچائزڈ کمپنیاں، ڈسٹری بیوٹرز ، درآمدکندگان ہر طرح کی بیرون ممالک سے کمرشل استعمال کی ادویات کاخام مال،تیار ادویات سنگل ونڈو کے ذریعے منگوانے کے پابند ہوں گے ، فارماسیو ٹیکل، فرنچائزڈ کمپنیاں اورڈسٹری بیوٹرز،درآمدکندگان سنگل ونڈو کے الیکٹرانک نظام کے ذریعے ادویات کی درآمد و برآمد کیلئے رجسٹریشن،لائسنس کی درخواستیں پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے جمع کرائیں گے ،جبکہ درآمد جبکہ برآمدکاریکارڈبھی فراہم کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں