اسلحہ، ڈنڈے اداروں پر استعمال ہونا تھے :پخونخواکے گرفتار ملازمین

اسلحہ، ڈنڈے اداروں پر استعمال ہونا تھے :پخونخواکے گرفتار ملازمین

اسلام آبا د (این این آئی)پی ٹی آئی احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا کے گرفتار سرکاری ملازمین سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی جنہوں نے انکشاف کیا کہ اسلحہ، ڈنڈے اور مرچیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال ہونا تھیں، سرکاری واٹرباؤزر کے پانی میں مرچیں بھی ملائی گئی تھیں۔

 اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی، احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے 82افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی ایم پی ایز کے گن مین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے احتجاج سے سرکاری گاڑیاں، ایمبولینسز اور واٹرباؤزر قبضے میں لئے تھے ۔ پولیس کے مطابق سرکاری گاڑیوں اور ایمبولینسز سے متعدد بندوقیں، پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کو گیس ماسک، ہاکیاں، غلیلیں، کانچ کی گولیاں، راڈ اور کیل لگے ڈنڈے بھی ملے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق سرکاری واٹرباؤزر میں موجود پانی میں مرچیں بھی ملائی گئی تھیں، اسلحہ، ڈنڈے اور مرچیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال ہونا تھیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں