وزیر خوراک پنجاب کی مری آمد، 5فوڈ پو ائنٹس کو 3لاکھ جرمانہ
![وزیر خوراک پنجاب کی مری آمد، 5فوڈ پو ائنٹس کو 3لاکھ جرمانہ](https://dunya.com.pk/news/2024/October/10-15-24/news_big_images/2419346_42297595.jpg)
مری (نمائندہ دنیا) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین مری پہنچ گئے ، انہوں نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ مال روڈ اور ایکسپریس وے پر موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور۔۔۔
ناقص اشیا ئے خورد و نوش کی فراہمی پر 5 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے کیے جبکہ 2 پوائنٹس کو بند کرا دیا ۔ وزیر خوراک نے جھیکا گلی میں فری دودھ ٹیسٹنگ کی سہولت کا بھی آغاز کیا ۔