بی آ ئی ایس پی مستحقین کو تکنیکی تعلیم دلا ئیں گے ، روبینہ خالد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی سید سردار علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔۔۔
جس میں پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی سکل ڈویلپمنٹ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی کفالت قسط کی ادائیگی کے دوران سکولوں میں کیمپ سائٹس مختص کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور صوبے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کے فروغ اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ روبینہ خالد نے کہا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کو مختلف تکنیکی تعلیم دیکر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا ئیگا ۔ بی آئی ایس پی اور حکومت سندھ فلیگ شپ پروگرام کے تحت مل کر فنی تربیت کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سکل ایجوکیشن کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے اور حتمی سفارشات کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔