موسمیاتی تغیرات کے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہو گا، خصوصی سیکرٹری سینیٹ

موسمیاتی تغیرات کے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہو گا، خصوصی سیکرٹری سینیٹ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایوان بالا میں خصوصی سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے سیکرٹریز جنرل کی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تغیرات، غذائی تحفظ، پانی کی قلت اور توانائی جیسے چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی سسٹم کو مزید بہتر بنانے کا موثر طریقہ یہ ہے کہ ہر پارلیمانی کمیٹی اپنے دائرہ کار کو ان مخصوص شعبوں تک بڑھا کر واضح حکمت عملی اختیار کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ رولز آف پروسیجر واضح طور پر کمیٹی کے دائرہ اختیار کو وضع کرتا ہے، موثر نظام کار کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اختیارات د یئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے تضاد کے امکانات کو کم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ پیچیدہ مسائل کے پیش نظر پارلیمانوں کو متعلقہ کمیٹیوں کو کلسٹرز میں یکجا کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں