50روز میں 953ان فٹ گاڑیاں بند کی گئیں، ترجمان راولپنڈی پولیس
راولپنڈی (خبرنگار) پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 50روز کے دوران 953ان فٹ گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 7807پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 84لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 668ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔