کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج
راولپنڈی (خبرنگار) کار سرکار میں مداخلت، روڈ بلاک کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ وارث خان پولیس کو ٹریفک وارڈن ہمایوں محمود نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ناز سینما موجود تھا کہ ایک سوزوکی نمبر RIN 2042کو روکا ، ڈرائیور بلال نے روڈ بلاک کیا ا ور کال کر کے 4سے 5نامعلوم افراد کو بلالیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔