بیول میں منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، 5 ملزم گرفتار
بیول (نمائندہ دنیا) پولیس چوکی قاضیاں نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نقیب عباسی سے 1260 گرام چرس اور ملزمان امجد علی، معراج علی، جواد علی اور آشان عظیم سے بیسیوں لٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ملزم شاہد سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، تمام مقدمات درج کرلیے گئے۔