حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزم گرفتار، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

حوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزم گرفتار، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے 5 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ گرفتار ملزمان میں نجی بینک کا منیجر بھی شامل ہے ۔ ملزمان کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی بینک کی برانچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت وسیم اکرم، محمد ارسلان، محمد عدیل، محمد شیراز اور محمد شاہد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے 20ہزار برطانوی پاؤنڈ، 4500امریکی ڈالر، 88لاکھ روپے، 5 موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں