گولڑہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف کی تقریبات اختتام پذیر
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آستانہ عالیہ گولڑہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف حضرت غوث اعظم سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات گز شتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں۔
تقریبات کی صدارت پیر سید معین الحق گیلانی، سجادہ نشین گولڑہ شریف نے کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے گے تھے، تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں، علمائے کرام و مذہبی سکالر نے شرکت کی۔