لکی مروت میں روایتی تیر اندازی کے مقابلے ’’کڑکہ‘‘ کا انعقاد
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام روایتی کھیلوں کے مقابلوں کے سلسلے میں لکی مروت میں روایتی تیر اندازی کے مقابلے کڑکہ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں لکی مروت سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک سو کے قریب مقامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں تیس ہزار اور بیس ہزار روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے، مہمان خصوصی اے ڈی سی لکی مروت کامران خان تھے۔