لیاقت میموریل ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ جلد فعال ہو گا، صوبا ئی وزیر قانون
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیاقت میموریل ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ جلد فعال کر دیا جا ئیگا۔۔۔
زیر تعمیر عمارت پر جلد دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا جس کیلئے پہلے ہی پی ڈی ڈبلیو پی میں 2ارب 44کروڑ روپے سے زیادہ کا نظرثانی شدہ تخمینہ منظور ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل زیارت شیخ اللہ داد کے دورہ کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔