54 روز میں 987 ان فٹ گاڑیاں بند کی گئیں، راولپنڈی پولیس

 54 روز میں 987 ان فٹ گاڑیاں بند کی گئیں، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے 54 روز کے دوران 987 ان فٹ گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کیں۔

 پولیس ترجمان کے مطابق 8149 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 88 لاکھ 40 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 691 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں