میرپور، فوڈ اتھارٹی نے دودھ کی 7دکانیں سیل کر دیں

 میرپور، فوڈ اتھارٹی نے  دودھ کی 7دکانیں سیل کر دیں

میرپور(آئی این پی)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ضلع میرپور نے سرکاری ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے اور شورٹی بانڈ جمع نہ کروانے پر دودھ کی 7 دکانوں کو سیل کر دیا۔

مزید برآں ایک بے نامی فیکٹری جو مختلف اقسام کی سویٹس اور سنیکس بنا رہی تھی اسے بھی غیر معیاری و مضر صحت اشیا کی تیاری پر سیل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں