پولیس چو کی گلزار قائد میں 2 نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست پر بیلف مقرر

 پولیس چو کی گلزار قائد میں 2  نوجوانوں کی غیر قانونی حراست  کیخلاف درخواست پر بیلف مقرر

راولپنڈی(خبرنگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے تھانہ ایئر پورٹ کی چوکی گلزار قائد سے 2 نوجوانوں کی غیر قانونی حراست کے خلاف دائر درخواست پر بیلف مقرر کرتے ہوئے۔۔۔

 ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو بازیاب کرواکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ محمد اصغر نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ ا یئر پورٹ کے ایس ایچ او حامد کاظمی،چوکی گلزار قائد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم عباس اور اسلام نذیر نے 17 اکتوبر کو میرے بیٹے نعمان احمد اور ملازم محمد سفیر کو آتش بازی کے الزام میں حراست میں لیا ، چھوڑنے کیلئے بھاری رشوت مانگی اور انکار پر دونوں افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا اور تاحال علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں