27اکتوبر یوم سیاہ کی تیاریوں کیلئے آزادکشمیر کو نسل میں اجلاس

 27اکتوبر یوم سیاہ کی تیاریوں کیلئے آزادکشمیر کو نسل میں اجلاس

اسلام آباد(خصو صی نامہ نگار)27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس جمعرات کو آزاد جموں کشمیر کونسل میں منعقد ہوا۔

پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان انوار الحق چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیم اجمل چو دھری ، جوائنٹ سیکرٹری امور کشمیر حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموںکے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔شرکا نے اجلاس کو یوم سیاہ کشمیر کی تیاریوں اور انتظامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری انوارالحق چو دھری نے کہا پاکستان کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت ملنے تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں