ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں 61ڈا کٹرز کی تعیناتی کا انکشاف

 ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں 61ڈا کٹرز کی تعیناتی کا انکشاف

مری (نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری میں 61ڈاکٹروں کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہسپتال میں صرف چند ڈاکٹرز ہی ڈیوٹی انجام دیتے رہے۔۔۔

 آڈٹ رپورٹس نے ڈاکٹرز کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ، ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اکسٹھ ڈاکٹرز کو کروڑوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ، ہسپتال میں نصب بائیو میٹرک سسٹم نے غیر حاضر ڈاکٹرز کی چیخیں نکال دیں ،61 ڈاکٹرز کو ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر مجموعی طور پر 5 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ ڈاکٹرز 6 ماہ سے غیر حاضر پائے گئے ، پہلی بار آڈٹ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں 61 ڈاکٹرز تعینات ہیں لیکن ڈیوٹی پر صرف دو چار ڈاکٹرز ہی نظر آتے ہیں جبکہ ہسپتال آنے والے اکثر مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا تھا ،بھاری جرمانوں پر ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ اور آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ، سی ای او ہیلتھ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کو طلب کر لیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں