سیکرٹری دفاع نے کینٹ بورڈ میں ٹیکس سہولت مرکزکا افتتاح کردیا

 سیکرٹری دفاع نے کینٹ بورڈ میں ٹیکس سہولت مرکزکا افتتاح کردیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ہلال امتیاز ملٹری) نے راولپنڈی کینٹ بورڈ دفتر میں ٹیکس فیسلیٹیشن سینٹر اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

تقریب میں ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک ،کمشنر راولپنڈ ی عامر خٹک ، سٹیشن کمانڈربریگیڈئیر احمد نواز، ڈائریکٹر ایم ایل سی عامر مسعود خان ، ایگزیکٹوآفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈسیدعلی عرفان رضوی، ، ایڈیشنل سی ای او حیدر شجاع ،لیفٹیننٹ کرنل سجاد حسین ،چیف کینٹ انجینئر شیخ عبدالرحیم و دیگر نے شر کت کی ۔ سی ای او سید علی عرفان رضوی نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹی ایف سی سینٹر بنایاگیاہے جو 8کاؤنٹرز پر مشتمل ہوگاجس میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تمام تر سہولیات میسر ہونگی۔ عوام کی رہنمائی کے لیے علیحدہ استقبالیہ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، سیکرٹری دفاع نے عوامی سہولیاتی مرکز کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کو سراہا۔ انہوں نے بعد ازاں صدر میں جاری زیرزمین کیبلنگ پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں